اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: من مانی کرایہ وصولی اور غیرمنظم ٹرانسپورٹ نظام سے عوام پریشان - indiscipline transport system

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے فیصلے کے باوجود آدھا ادھورا ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

common people face huge problems due to indiscipline transport system
common people face huge problems due to indiscipline transport system

By

Published : Jul 31, 2021, 2:32 PM IST

مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن- 5 کا آج سے آغاز ہو چکا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن عام لوگوں کے لئے کورونا گائڈ لائن پر عمل کرنے کے لئے سخت ہدایت دی گئی ہے۔

لیکن آدھا ادھورا ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی کے سبب عام لوگوں کی پریشانیاں کم ہونے کے بجائے مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ سفر کے دوران لوگوں کو کئی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

ریاستی حکومت کی جانب سے جاری لاک ڈاؤن 5 کے لئے نئی ہدایت کے مطابق لوکل ٹرین، میٹرو ریل اور فیری سروس کی خدمات کورونا گائڈ لائن کے تحت جزوی طور پر بحال رہے گی۔

مغربی بنگال: من مانی کرایہ وصولی اور غیرمنظم ٹرانسپورٹ نظام سے عوام پریشان

ریلوے،پولیس، بینک، ڈاکٹرز، صحت ملازمین اور صحافیوں کے لئے اسپیشل لوکل ٹرینیں چلائی جا رہیں ہیں۔ ان ٹرینوں میں عام لوگ بھی سوار ہوتے ہیں لیکن سیالدہ جنکشن سے پہلے ٹرینوں سے اتر جانا پڑتا ہے جو ان کے لئے پریشانی کی وجہ بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں 15 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع

نجی بس اور منی بسوں کی خدمات کی دوبارہ بحالی تو ہو گئی ہے لیکن بسوں کی تعداد اتنی کم ہوتی ہے کہ لوگ گھنٹوں تک انتظار میں کھڑے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بسیز، آٹو رکشہ اور نجی ٹیکسیوں کے کرائے میں غیر معمولی اضافہ سے عام لوگوں کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

عام لوگوں کا کہنا ہے کہ 'گزرتے وقت کے ساتھ ان کی پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہے۔ عوام کی پریشانیوں سے کسی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے نمٹنے کے نام پر عام لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ لوگوں کو خود ہی اپنے مسائل کا حل ڈھونڈنے کی جدوجہد کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے گزشتہ 15 مئی کو ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جو اب تک جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details