کولکاتا:ای ڈی نے جمعہ کو ریاستی وزیر جنگلات جیوتی پریہ کو راشن کی تقسیم میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انہیں بینک شال کورٹ میں پیشی کے دوران ہی وہ بیمار ہوگئے ۔جج نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ اگر جیوتی پریہ ملک کی جسمانی حالت مستحکم ہے اور اگر تفتیشی افسر چاہے تو سابق وزیر خوراک کو طبی معائنے کے لیے کمانڈ اسپتال میں داخل کیا جاسکتا ہے۔ کمانڈ اسپتال انتظامیہ نے ہفتے کے روز عدالت سے رجوع کرتےہوئے درخواست دی کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی۔
اسپتال کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ ان پر مریض کا اضافی دباؤ ہے۔ کمانڈ اسپتال نے دلیل دی کہ اسپتال میں فوجی اہلکاروں، فوجی افسران اور ان کے خاندان کے افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔ کمانڈ اسپتال بنیادی طور پر ان لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جو جنگ میں جاتے ہیں، ملک کی خدمت کرتے ہیں۔ یہ بتانے کے لیے کہ اسپتال پر کتنا دباؤ ہے، انتظامیہ نے کہا کہ کمانڈ اسپتال شمال مشرقی ہندوستان کی کئی ریاستوں کے ریٹائرڈ فوجیوں کو صحت کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔
جج نے اتھارٹی کا بیان سننے کے بعد سوال کیا کہ اس کرسی سے حکم دیا گیا ہے۔ اسے تبدیل کرنے کا کیوں کہا جا رہا ہے؟۔ عدالت نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ اسپتال لوگوں کے لیے ہیں۔ جج نے کہا کہ اگر اسپتال انتظامیہ حکم بدلنا چاہتے ہیں تو انہیں ای ڈی کورٹ سے رجوع کرنا پڑے گا۔