مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ کالجز اور یونیورسٹیز کو دسمبر میں کھولنے کے بجائے اس کی تاریخ میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی حالت میں زیادہ بہتری نہیں آئی ہے۔ یومیہ تین ہزار سے زائد نئے کیسز آ رہے ہیں۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تمام تر کوشش کے باوجود کورونا وائرس پر قابو پایا نہیں جا سکا۔ اس سے خطرہ اب بھی برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ حالت اب بھی سنگین ہے اور کالجز اور یونیورسٹیز کو دوبارہ کھول کر خطرہ مول لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ کیمپس کھولنا الگ بات ہے اور تعلیمی اداروں میں تعلیمی نظام دوبارہ بحال کرنا الگ ہوتا ہے۔