کولکاتا شہر میں ہوائی آلودگی کو کم کرنے کے مقصد سے آج مغربی بنگال وزارت ٹرانسپورٹ نے کولکاتا شہر میں سی این جی بس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔آج وزارت ٹرانسپورٹ کے دفتر میں مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور بنگال گیس کمپنی لیمیٹید کے درمیان ایک قرار عمل آیا ہے۔
ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم کی موجودگی میں یہ قرار طے پایا۔اس موقع پر فرہاد حکیم نے کہا کہ آئندہ چھ میں سی این جی اسٹیشن فعال ہو جائے گا۔سی این جی بسوں کی وجہ سے شہر کی ہوائی آلودگی کم ہو گی اس کے علاوہ حکومت کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں:
کلکتہ: فاقہ کشی کے دن گزارنے پر مجبور ہیں پرائیوٹ بس کے ملازمین
اس سے قبل بھی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے کولکاتا میں ای بس چلانے کے سلسلے میں اقدامات کئے جا چکے ہیں۔اب سی این جی بس کے حوالے سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے مزید کہا کہ ہم ای بسوں کے بعد اب سی این جی بسوں کے سلسلے میں کام کر رہے ہیں تاکہ کولکاتا شہر مزید ماحول دوست بن سکیں۔
بنگال گیس کمپنی لیمیٹید اور مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے درمیان اس سلسلے میں پانچ سالہ قرار ہوا ہے۔جس کے مطابق بنگال گیس کمپنی لیمیٹید ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے لئے سی این جی اسٹیشن بنائے گی اور ان اسٹیشنوں کو سی این جی فراہم کرے گی۔آٹھ بس ڈپو ہوڑہ،سالٹ لیک،ٹھاکر پوکھر،نیل گنج،بیلگھڑیا،سنترا گاچھی اور کروناموئی کے بس ڈپو کو سی این جی سہولیات کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔