اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلی ممتا بنرجی کا مختلف علاقوں کا دورہ - وزیراعلی ممتا بنرجی کا مختلف علاقوں کا دورہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کولکاتا شہر کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا اور لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔

وزیراعلی ممتا بنرجی کا مختلف علاقوں کا دورہ
وزیراعلی ممتا بنرجی کا مختلف علاقوں کا دورہ

By

Published : Apr 22, 2020, 11:13 AM IST

لاک ڈاؤن کے دوران کولکاتا شہر میں حالات کا جائزہ لینے کے لیے آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ویڈیو: وزیراعلی ممتا بنرجی کا مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کولکاتا شہر کے پارک سرکس،راجا بازار،ٹنگرا، توپسیا بائی پاس اور دوسری جگہوں پر جاکر خود حالات کا جائزہ لے لی اور لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہی ہیں۔

اس کے علاوہ جگہ جگہ رک کر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مائک کے ذریعےخطاب بھی کیا۔

وزیراعلی ممتا بنرجی کا مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلی ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ 'ضروری اشیاء کے دکانیں کھلی ہیں ایسا بھارت میں پہلی بار ہوا ہے مرکزی حکومت نے ہمیں لاک ڈاؤن کرنے کو کہا ہے۔آپ لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے لیکن لاک ڈاؤن نہایت ضروری ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'جن لوگوں کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں ہے وہ پولس کو خبر کریں آپ کے پاس کھانا پہنچا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کو ئی بیمار پڑتا ہے، اس کے پاس علاج کے لئے پیسہ نہیں ہیں تو وہ پولس کو فون کرے'۔

انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ 'کورونا وائرس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ آپ لوگ ہمیشہ ماسک پہنے رہیں دستانوں کا استعمال کریں اور ہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں'۔

توپسیا بائی پاس کے پاس کنسٹرکشن کا کام کرنے والے مزدوروں سے انہوں نے بات کی اور ان کو ماسک اور دستانے بھی دیئے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی کا مختلف علاقوں کا دورہ

واضح رہے کہ ریاست میں لاک ڈاؤن کی صورت حال پر بی جے پی سوال اٹھا رہی ہے اس کے علاوہ مرکزی حکومت کا وفد بھی لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کے لئے ریاست کے دورے پر ہے، جس پر وزیراعلی ممتا بنرجی نے حیرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کو اس سلسلے میں خط بھی لکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details