ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ مسلسل کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق وزیرا عظم مودی کو خط لکھ رہی ہیں۔ گرچہ ان کے خطوط کا کوئی جواب نہیں آتا ہے مگر میری ذمہ داری ہے کہ ریاست کی صحیح صورت حال اور اس کی ضروریات سے متعلق انہیں آگاہ کروں۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ بنگال کو 75لاکھ کورونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے، مگر ہمیں صرف 25 لاکھ ویکسین ملے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے آج ایک بار وزیر اعظم کو خط لکھ کر کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
ممتا بنرجی نے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ بنگال میں کورونا کی صورت حال دیگر ریاستوں کے مقابلہ بہتر ہے۔ یہاں اب اوسطاً 800 سے 900 کے درمیان کیس آرہے ہیں۔ جب کہ دوسری ریاستوں میں اس سے کہیں زیادہ کیس آرہے ہیں۔