اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلی ممتابنرجی کا دورہ جلپائی گوڑی 15 دسمبر کو - ضلع پولیس سپرٹینڈنٹ پردیپ کمار

وزیراعلی ممتابنرجی 15دسمبر کو جلپائی گوڑی کے دورے پر جائیں گی۔ ضلع پولیس سپرٹینڈنٹ نے وزیراعلی کی آمد سے قبل تمام تیاریوں کا جائزہ لیا۔

cm mamata Banerjee will visit jalpaiguri
وزیراعلی ممتابنرجی کا دورہ جلپائی گوڑی 15 دسمبر کو

By

Published : Dec 12, 2020, 10:28 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی 15 دسمبر کو جلپائی گوڑی کے دورے پر جائیں گی۔ اس کی تیاری ابھی سے شروع کر دی گئی ہے.

ضلع پولیس سپرٹینڈنٹ پردیپ کمار اور ضلع انتظامیہ نے وزیراعلی ممتابنرجی کے دورے سے قبل جلپائی گوڑی کے اہم مقامات پر جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔

پولیس سپرٹینڈنٹ پردیپ کمار کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ممتابنرجی کا دورہ جلپائی گوڑی کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیراعلی ممتابنرجی جہاں جہاں جائیں گی وہاں کی تیاریاں کروائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی انتظامات پختہ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 14 دسمبر کو وزیراعلی ممتابنرجی بذریعہ ہیلی کاوپٹر جلپائی گوڑی پہنچیں گی۔ اس کے بعد وہ سرکٹ ہاؤس میں ٹھہریں گی۔

15دسمبر کو اربند بیام گھر میدان میں عوامی جلسے کو خطاب کریں گی۔ اس کے بعد 16 دسمبر کو کوچ بہار کے لیے روانہ ہوں گی ۔

کوچ بہار ضلع میں 16 دسمبر کو وزیراعلی ممتابنرجی عوامی جلسے کو خطاب کریں گی۔ اس کے بعد وہاں کے مقامی باشندوں سے ملاقات کریں گی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کوچ بہار کے پھول باڑی میں واقع ترکونا گھیراو کے دوران بی جے پی یوتھ مورچہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details