اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee ممتا بنرجی ٹرین حادثے کے مہلوکین کے اہل خانہ اور زخمیوں کو چیک سونپیں گی - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی منگل کو اڈیشہ کا دورہ کرنے کے بعد بد ھ کو بالاسور میں ٹرین حادثے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو مالی امداد کے چیک سونپیں گی۔نوبنوکے ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ بدھ کو سہ پہر تین بجے کے قریب نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں یہ چیک حوالے کریں گی۔

ممتا بنرجی ٹرین حادثے کے مہلوکین کے اہل خانہ اور زخمیوں کو چیک سونپیں گی
ممتا بنرجی ٹرین حادثے کے مہلوکین کے اہل خانہ اور زخمیوں کو چیک سونپیں گی

By

Published : Jun 5, 2023, 8:26 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو نے اوڈیشہ کے مختلف اضلاع میں زخمی یا ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو کلکتہ لانے کا حکم دیا ہے۔ مختلف اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کے معاوضے کا چیک سونپیں گی۔

ممتا بنرجی ٹرین حادثے کے مہلوکین کے اہل خانہ اور زخمیوں کو چیک سونپیں گی

جمعہ کو ہونے والے ٹرین حادثے کے بعد ممتا بنرجی ہفتہ کو بالاسور گئی تھیں۔ جائے حادثہ کا دورہ کیا تھا۔ اوڈیشہ حکومت کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو ایک قافلے میں موقع پر لے جایا جا رہا ہے۔ ممتا بنرجی بہناگا ہائی اسکول بھی گئیں۔ اس ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں وہیں رکھی ہوئی تھیں ۔ مختلف ریاستوں کے رہائشی لاپتہ رشتہ داروں کی تلاش میں اس اسکول میں آئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ ممتا بنرجی نے مدنی پور میں اسپتال کو تیار رہنے کی ہدایت دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ تھا کہ بنگال کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی اڈیشہ کا دورہ کرے گی ۔ممتا نے ہفتہ کو وزیر ریلوے کے ساتھ کھڑے ہو کر ریلوے کی تنقید کی تھی۔

اڈیشہ کے بالاسور سے ایک کے بعد ایک لاشیں ریاست میں پہنچ رہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر اب بھی ریاست میں زیر علاج ہیں۔ اس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےشمالی بنگال کا دورہ رد کردیا ہے۔ممتا بنرجی چار روزہ دورے پر پہاڑ کا دورہ کرنے والی تھیں وہ منگل کو دارجلنگ میں ایک سرکاری سروس ڈیلیوری تقریب میں شرکت کرنے والی تھیں، اور بدھ کو بھانو بھون میں صنعت کاروں کے ساتھ میٹنگ کرنے والی تھی۔ انہیں جمعرات کو کلکتہ واپس آنا تھا۔ ممتا بنرجی نے دورہ کا شیڈول فی الحال معطل کر دیا۔

پچھلے سال کے شروع میں جب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پہاڑیوں کا دورہ کیا تو انہوں نے صنعت کاروں سے پہاڑیوں میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔ پہلے ہی اس درخواست کے جواب میں، صنعت کار چائے کی صنعت سے شروع ہونے والے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے جلدی کر رہے ہیں۔ اب ریاست اس سرمایہ کاری میں ایک قدم آگے جانا چاہتی ہے۔ اس لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو پہاڑیوں میں صنعتی اجلاس منعقد کرنا تھا۔ لیکن فی الحال سب کچھ معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Odisha Train Accident اوڈیشہ ٹرین حادثہ، ممتا کا بنگال کے مہلوکین کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان

جمعہ کی شام ہونے والے ہولناک ٹرین حادثے کے بعد ریاست میں چار افراد ابھی بھی بلیشور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے دو آئی سی یو میں ہیں اور دو جنرل بیڈ پر ہیں۔ کٹک کے اسپتالوں میں اب بھی ریاست کے 40 سے 50 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے کئی آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ ریاست کے آئی ایس افسران کے ساتھ ایک خصوصی ٹیم اتوار کی رات کٹک کے اسپتال پہنچی۔ زخمیوں کو کٹک کے اسپتالوں سے سرکاری اسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل آج پیر سے شروع ہوگا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details