اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Blames ISF بھانگوڑ میں تشدد کے لئے آئی ایس ایف ذمہ دار، ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ میں گزشتہ چند دنوں سے جاری تشدد کے لئے انڈین سیکولر فرنٹ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

بھانگوڑ میں تشدد کے لئے آئی ایس ایف ذمہ دار
بھانگوڑ میں تشدد کے لئے آئی ایس ایف ذمہ دار

By

Published : Jun 15, 2023, 6:55 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں ایک تقریب کو خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ پنچایت انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی کو لے کر تمائشہ بنا کر رکھا گیا ہے۔چند لوگوں اور ایک دو سیاسی جماعتوں نے مغربی بنگال کے لوگوں کا سکون چھین رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بھانگوڑ میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جو کچھ بھی ہو ااس کےلئے انڈین سیکولر فرنٹ ذمہ دار ہے۔آئی ایس ایف کے رہنماوں نے جس طرح کی بیان بازی کی ہے اس سے ہی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شمالی دیناج پور میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن تشدد کے واقعات میں دو لوگوں کی موت رونما ہوئی ہے اس سے ترنمول کانگریس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ریاست کے مختلف اضلاع میں ہوئے تشدد کے واقعات میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں ٹکٹ نہیں ملا ہے۔پنچایت انتخابات میں امیدوار بننے کے لئے خاندانی لڑائی ہے۔ غور طلب ہے کہ شمالی دیناج پور ضلع کے چوپڑا تھانہ علاقے میں پنچایت انتخابات 2023 کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن بھیانک تشدد کے واقعے میں سی پی آئی ایم کے ایک کارکن کی موت ہوگئی۔اس کے علاوہ جنوبی 24پرگنہ کے بھانگوڑمیں فائرنگ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:Panchayat Elections ہاوڑہ میں پنچیات انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کا جشن

شمالی دیناج پور کے چوپڑا علاقے میں پہلے بموں سے حملہ کیا گیا اور اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔فائرنگ کے واقعےمیں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے جا رہے سی پی آئی ایم کے کارکنان زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسلام پور محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی موت کی تصدیق کی جبکہ دیگر دو افراد کی حالت نازک بتائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details