کولکاتا:مغربی بنگال کے ضلع کوچ بہار میں پیر کی صبح جنوبی کوچ بہار اسمبلی حلقہ کے چنگرابنڈہ علاقے میں پنچایت انتخابات سے پہلے پہلا عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔اس ریلی کے بعد وہ جلپائی گوڑی کے مالبازار جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وہ منگل کو مالبازار سے متصل علاقے میں جلسہ عام بھی کر سکتی ہیں۔ ترنمول کانگریس نے پارٹی سطح پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کوچ بہار ضلعی قیادت کو جمعہ کی رات ہی وزیر اعلیٰ کے دورے کے بارے میں مطلع کر دیا گیاتھا۔ کوچ بہار کی ضلعی قیادت کی طرف سے تمام تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں کوچ بہار ضلع کے ترنمول کانگریس لیڈر رابندر ناتھ گھوش نے کہا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ آرہی ہیں۔ وہ پیر کو جلسہ عام سے خطاب کریں گی ۔ ہم نے اسے ذہن میں رکھ کر تیاری شروع کر دی ہے۔جللپائی گوڑی، مالبازار کے علاوہ، ممتا بنرجی شمالی بنگال میں کچھ اور عوامی جلسے کر سکتی ہیں۔