کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ عدالت نے بی سی سی آئی کے صدر اور جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر مزید تین سال کیلئے تقرری کی اجازت دیدی ۔ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کو مزید تین سال کے لئے جنرل سیکریٹری بنایا جارہا ہے تو پھر گنگولی کو مزید تین سال کےلئے صدارت کے عہدہ پر فائز کیوں نہیں کیا جارہا ہےCM Mamata Banerjee Urges PM Modi Nominate Sourav Ganguly For The Post Of ICC Chairman
ممتا بنرجی نے سورو گنگولی کو بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب امیت بابو کا بیٹا دوبار ہ بی سی سی آئی کا جنرل سیکریٹری مقرر رہ سکتا ہے تو گنگولی کیوں نہیں۔مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے آخر سوربھ گنگولی کو کیوں نہیں دوبارہ صدر بنایا جارہا ہے۔اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں ۔یہ غیر منصفانہ عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جگموہن ڈالمیا جس طریقے سے بی سی سی آئی سے آئی سی سی میں گئے تھے، سوروبھ گنگولی کو بھی آئی سی سی کے صدر کے عہدے کے لئے انتخاب لڑ نا چاہیے۔