اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Mamata Tweet For Shahrukh Khan: مغربی بنگال کے برانڈ ایمبیسڈر شاہ رخ خان کورونا میں مبتلا، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا ٹوئٹ - cm mamata banerjee tweet on brand ambassdor shah rukh khan health condition

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شاہ رخ خان کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی جلد سے جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔ CM Mamata Tweet For Shahrukh Khan

CM Mamata Tweet For Shahrukh Khan
CM Mamata Tweet For Shahrukh Khan

By

Published : Jun 6, 2022, 11:36 AM IST


کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بنگال کے برانڈ ایمبیسڈر اور بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے کی اطلاع ملی ہے. وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ شاہ رخ خان کے بارے میں سن کر دکھ پہنچا ہے. وہ ہماری ریاست کے برانڈ ایمبیسڈر ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے خیرخواہ ہیں۔ CM Mamata Tweet For Shahrukh Khan

مغربی بنگال کے برانڈ ایمبیسڈر شاہ رخ خان کے کورونا میں مبتلا ہونے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا ٹوئٹ

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ بہت جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہیں کیونکہ وہ جلد ہی بنگال کے دورے پر آئیں گے. انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام بھی اپنی ریاست کے سفیر (brand ambassdor ) کے دیوانے ہیں اور ان کے لیے دعا کرتے ہیں. جب ایک ساتھ نہ صرف ریاست مغربی بنگال بلکہ پورا ملک دعا کر رہا ہے تو شاہ رخ خان جلد صحت ہو جائیں گے۔

مغربی بنگال کے برانڈ ایمبیسڈر شاہ رخ خان کے کورونا میں مبتلا ہونے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا ٹوئٹ

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے یوم ماحولیات کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماحولیات کو آلودگی سے پاک اور سرسبز بنانے کے لیے کڑی محنت کرنی پڑے گی. ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے مستقبل کو آلودگی سے پاک ماحولیات ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details