اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Banerjee Sit On Dharna ممتا بنرجی کا مرکز کے خلاف دھرنے کا اعلان - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مرکزی حکومت کے خلاف دہلی میں دھرنے میں بیٹھیں گی ۔ اڈیسہ کےلئے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سڑکوں اور رہائش سمیت 100 دن کے کام جیسی اسکیموں کےلئے پیسے روک لئے ہیں ۔ 29 مارچ میں دہلی میں امبیڈکر کے مجسمہ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ۔

ممتا بنرجی کا مرکز کے خلاف دھرنے کا اعلان
ممتا بنرجی کا مرکز کے خلاف دھرنے کا اعلان

By

Published : Mar 21, 2023, 7:46 PM IST

ممتا بنرجی کا مرکز کے خلاف دھرنے کا اعلان

کولکاتا/اڈیشہ: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہاکہ مرکز نے بجٹ میں 100 دن کے کام کے لئے پیسہ نہیں دیا ہے، رہائش اور سڑکوں کے لئے بھی رقم روک دی گئی ہے، ہم 12ہزارنئی سڑکیں بنا رہے ہیں، ہم اپنے پیسے سے کر رہے ہیں. ہم نے مرکزی حکومت کو سڑکوں، 100 دن کے کام اور رہائش کے لیے 1 لاکھ 15 ہزار کروڑ روپئے ملنے ہیں۔ میں وزیراعظم مودی سے 6 مہینے قبل ملاقات کرچکی ہوں۔ امت شاہ کلکتہ آئے تھے، میں نے انہیں بھی کہا تھا، میں نےکئی بار خطوط لکھے ہیں۔ ان سب کو بار بار بتایا گیا ہے۔ مگر مرکزی حکومت سے رقم ملنے کے بجائے مرکزی ٹیم کو جائزہ لینے کےلئے بھیج دیا جاتا ہے۔

ممتا بنرجی کا مرکز کے خلاف دھرنے کا اعلان

ممتا بنرجی نے کہاکہ کچھ نہیں ہونے کے باوجود سی بی آئی، ای ڈی کی ٹیمیں آ رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ سی بی آئی کے ڈائریکٹر بی جے پی کے صدر ہیں۔ اور وہ ای ڈی کے بھی صدر بن گئے ہیں۔ اس طرح ملک چل رہا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم غریبوں کےلئے جدو جہد کررہے ہیں۔ 100 دن کا کام، ہاؤسنگ پروجیکٹ، سڑکوںکی تعمیر کے اسکیم کے 7000 کروڑ روپے ابھی بھی باقی ہیں، کام کرنے کے بعد بھی پیسے نہیں ملے ہیں، میں 29 تاریخ کو مرکزی حکومت کے ذریعہ بنگال کو محروم کرنے کے خلاف دھرنے پر بیٹھوں گا۔یہ دھرنا 30مارچ کو ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Ganga Aarti وزیراعلیٰ ممتابنرجی ہگلی ندی کے کنارے گنگا آرتی کا افتتاح کریں گی

دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کرنے کے بعد ممتا بنرجی 2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک سے ملاقات کریں گی ۔ممتا بنرجی کے اڈیشہ کے دورے کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن اتحاد کے بادبان میں ہوا ڈالنے کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ممتابنرجی جمعرات کو اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے ملاقات کریں گی۔ اس دورے کے دوران ممتا کل دوپہر پوری کے جگن ناتھ مندر میں پوجا کریں گی۔ ممتا بنرجی منگل کی دوپہر کلکتہ سے اڈیشہ کے لیے روانہ ہوئیں ہیں۔ بدھ کی دوپہر وہ پوری کے جگن ناتھ مندر میں پوجا کریں گی۔ اس کے بعد جمعرات کی دوپہر بیجو جنتا دل کے سربراہ نوین سے ملاقات کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details