اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee گاندھی جی کی مورتی تنازع پر وزیراعلی ممتا بنرجی خاموش کیوں؟ - بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مورتی

مغربی بنگال کے قصبہ تھانہ کے تحت روبی پارک کے قریب آل انڈیا اکھل بھارتی ہندو مہاسبھا کی پوجا کمیٹی کے ذریعہ بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کو اسورا بنانے کے واقعے کو لے کروزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔CM Mamata Banerjee

گاندھی جی کی مورتی تنازع پر وزیراعلی ممتا بنرجی خاموش کیوں؟
گاندھی جی کی مورتی تنازع پر وزیراعلی ممتا بنرجی خاموش کیوں؟

By

Published : Oct 5, 2022, 11:57 AM IST

کولکاتا:بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مورتی(Gandhi look alike asura) کے ساتھ بے حرمتی کے واقعے کے72 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کی جانب سے اب تک کسی بھی طرح کے ردعمل نہیں آیا ہے۔ان کی خاموشی پر سوال اٹھنے لگا ہے۔CM Mamata Banerjee Still Silent On Gandhiji Statue In Puja Pandal

کانگریس اور سی پی آئی ایم کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی گاندھی جی کی مورتی کی بے حرمتی کے معاملے پر کیسے بول سکتی ہیں۔ ممتا بنرجی خود آر ایس ایس اور بی جے پی کی حمایت کرتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال سمیت ملک کی تمام ریاستوں کے لوگوں کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اور بے جے پی کے درمیان کتنا گہرا رشتہ ہے۔

گاندھی جی کی مورتی تنازع پر وزیراعلی ممتا بنرجی خاموش کیوں؟

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس مغربی بنگال کے لوگوں کو بالخصوص مسلمانوں کو پوری طرح سے گمراہ کرکے رکھی ہے۔واضح رہے کہ مغربی بنگال کے سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو میں میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس اور بی جے پی کی حمایت میں بول پڑیں تھی۔

واضح رہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کا 153واں یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور اس کا سلسلہ مزید چند دنوں تک جاری بھی رہے گا۔ اسی درمیان ریاست کے تمام اضلاع میں درگا پوجا کے تہوار بھی روایتی انداز میں اہتمام کیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں:Encounter in Shopian شوپیاں کے دارچھ کیگام انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک

دریں اثنا شمالی کولکاتا کے قصبہ تھانہ علاقے میں اکھیل بھارتی ہندو مہاسبھا کمیٹی کے زیراہتمام پوجا پنڈال میں مہیشاسور کی جگہ بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کی مورتی کے استعمال کرنے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ حالانکہ پولیس انتظامیہ کی ہدایت پر پوجا کمیٹی نے متنازع مورتی کو وہاں سے ہٹا لی۔CM Mamata Banerjee Still Silent On Gandhiji Statue In Puja Pandal

ABOUT THE AUTHOR

...view details