اردو

urdu

By

Published : Jun 1, 2022, 2:16 PM IST

ETV Bharat / state

Mamata Banerjee Slams Modi: بی جے پی کو 2024 کے انتخابات میں شکست ہوگی، ممتا بنرجی کا دعویٰ

پرولیا ضلع میں ترنمول کانگریس کے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 2024 لوک سبھا انتخابات بی جے پی کے لیے گلے کی ہڈی ثابت ہونے والے ہیں۔ Mamata Banerjee Slams Modi About 2024 Election

https://www.etvbharat.com/urdu/jammu-and-kashmir/state/west-bengal/i-have-never-seen-such-a-ruthless-prime-minister-and-home-minister-mamata-banerjee/na20210601083802685
https://www.etvbharat.com/urdu/jammu-and-kashmir/state/west-bengal/i-have-never-seen-such-a-ruthless-prime-minister-and-home-minister-mamata-banerjee/na20210601083802685

پرولیا، مغربی بنگال: ریاستمغربی بنگال کے پرولیا ضلع میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کو لے کر کارکنان کو خطاب کیا. جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے لیے لوک سبھا انتخابات جیتنا اب مشکل ہی ناممکن ہو چکا ہے. اس کا دوبارہ اقتدار میں لوٹ کر واپس ایک بھیانک خواب جیسا ہو سکتا ہے. وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ کس بنیاد پر لوگ بی جے پی کو ووٹ دیں گے. بی جے پی نے عوام مخالف پالیسیاں نافذ کرکے ملک کو مالی اعتبار سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ Mamata Banerjee Slams Modi About 2024 Election

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی. بے روزگاری میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے. پٹرول، ڈیزل اور رسوائی گیس عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں. اس کے باوجود وزیراعظم نریندر مودی کو لگتا ہے کہ لوگ ان کی پارٹی کو ووٹ دیں گے. ان کا کہنا ہے کہ عام لوگ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور اس کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اب چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عام لوگوں کو مرکز میں ایک مضبوط اور متوازن سیاسی جماعت کے اقتدار میں آنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جانچ ایجنسیوں کی مدد سے ملک کی ریاستوں میں اپوزیشن جماعتوں کو ڈرانے دھمکانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے کے حق میں نقصان ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details