ملک كی دیگر ریاستوں كی طرح مغربی بنگال میں بھی 75 ویں یوم آزادی كے موقع پر تمام اضلاع میں آزدی كا امرت مہوتسو جشن منانے كا سلسلہ جا ری ہے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی كولكاتا كی مشہور ترین سڑک ریڈ روڈ پر قومی پرچم كشائی كی اور اس موقع پر مركزی حكومت اور اپوزیشن جماعتوں كو جم سخت نکتہ چینی کی۔ CM Mamata Banerjee Slams Opposition Parties
یوم آزادی Independence Day 2022 كے موقع پر ریڈروڈ پر پریڈ اور فنكاروں كی نمائش كے درمیان ترنمول كانگریس كی سرابرہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے كہاكہ وہ ناصرف كسی سیاسی جماعت كی سربراہ ہیں بلكہ ریاست مغربی بنگال كی وزیر اعلیٰ بھی ہیں۔ وہ وزیر اعظم سے كہیں بھی كسی بھی وقت ملاقات كرسكتی ہیں۔ وزیراعظم سے ملاقات كو لے كر كوئی تنازع كھڑا نہیں كیا جا سكتا ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee نے كہاكہ مركزی حكومت كی جانب سے مغربی بنگال كو كچھ نہیں ملتا ہے۔ ریاست كی بقیہ رقم كے لئے وزیراعظم كو نا جانے کتنی بار خط لكھ چكی ہوں۔ اس كے ساتھ ساتھ مركزی وزیر خزانہ كو اس سلسلے میں خط بھیجا جا چكا ہے۔ اس كے باوجود ریاست میں حكومت چلانے كے لئے فنڈ مہیا نہیں كرایا جاتا ہے۔ ریاست كو كس طرح چلایا جا رہا ہے اپوزیشن پارٹیوں كو كچھ معلوم نہیں ہے۔