کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمران جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مرکزی حکومت کے امتیازی سلوک کے خلاف دو روزہ دھرنے کے آخری دن ڈی اے میں اضافہ کرنے کو لے کر ہڑتال اور مظاہرہ سرکاری ملازمین کی جم کر تنقید کی۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ پین ڈاون کرنے کی بات کرنے والوں کو اس دھرنے سے واضح پیغام دیاجاتا ہے کہ ان کی مانگ نہیں پوری کی جا سکتی ہے۔مغربی بنگال میں ماں ماٹی مانش کی حکومت ہے جو عام لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی ہے۔عام لوگوں کی یہ حکومت ہے۔ہمارے ساتھ عام لوگ ہیں۔اس کے باوجود چند حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت پہلے سے ہی سرکاری ملازمین اضافی ڈی اے دی رہی ہے۔اس میں مزید اضافہ کیا کیا جاسکتا ہے۔ڈی اے میں مزید اضافے کی مانگ کرنے والے لوگ سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ2011 میں ہماری سیاسی جماعت ترنمول کانگریس اقتدار میں آئی اس کے بعد سے ہی سرکاری ملازمین کو ایک تاریخ کو تنخواہ دی جانے لگی ہے۔اس سے پہلے ایک تاریخ تیس تاریخ گزر جانے کے باوجود ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی تھی۔ہماری حکومت ملازمین کو وقت پر تنخواہ دینے کا سلسلہ شروع کیا۔