مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو جلسہ و جلوس کرنے کی اجازت ہے اور مستقبل میں بھی ہوگی لیکن کسی کو بھی سرکاری اور غیرسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ CM Mamata Banerjee slam BJP Over Nabbana Gherao In Kolkata
انہوں نے بی جے پی کی مہم کو غبارے سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلی بہت کم لوگ شامل ہوئے تھے۔ عام لوگوں سے کوئی شکوہ نہیں ہے وہ کل ہمارے ساتھ ہوں گے۔
نبنو گھراو مہم کے دوران بی جے پی غبارےکی طرح پھوٹ گیا ان کاکہنا ہے کہ نبنو گھراو مہم کی ناکامی سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال میں بی جے پی صفر ہو جائے گی۔ جھنڈا تو دور پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ 2024 میں بھی پورے بھارت میں بی جے پی کو شکست کا سا منا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ سکریٹریٹ کے قریب نبنو گھراو مہم کے دوران بی جے پی حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے سبب دارالحکومت کولکاتا میں صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ دونوں جانب سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بی جے پی کے حامیوں نے جہاں ایک طرف پولیس گاڑی کو نذرآتش کیا وہیں پولیس نے اپنے دفاع میں پتھراو کرنے والوں کی جم کر پٹائی کی۔
یہ بھی پڑھیں:Rajnath Singh on Drug Addiction منشیات کی لت ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ
پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری،سنئیر بی جے پی رہنما راہل سنہا اور اور رکن پارلیمان اور اداکارہ لاکیٹ چٹرجی کو گرفتار کرلیا ہے۔ بی جے پی کےریاستی صدر سوکنتا مجمدار ،رکن پارلیمان دلیپ گھوش اور رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے اپنے رہنماوں کی رہائی کے لئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔
بی جے پی کی نبنو ابھیان (مہم)کے دوران بی جے پی کے حامیوں اورپولیس اہلکاروں کے درمیان زبردست جھڑپ میں متعدد افراد کے زضمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ نبنو ابھیان کے دوران پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔