اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کا نام بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کا نام بدلنے سے کوئی فر ق نہیں پڑتا ہے۔ اس سے کسی کو کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔

کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کا نام بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا
کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کا نام بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا

By

Published : Jun 3, 2020, 10:56 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کانام شیاما پرساد مکھرجی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کا نام بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا

انہوں نے کہاکہ کولکاتا پورٹ ٹرسٹ نام بدلتا رہتا ہے۔ اس سے پہلے کے پی ٹی نیتاجی سبھاش چندربوس کے نام سےجاناجاتاتھا۔اس کا نام ایک بار پھر بدل دیا گیا۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے کولکاتا بندرگا ٹرسٹ کا نام بدل کر اسے شیاما پرساد مکھرجی ٹرسٹ کردیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدار میں کابینہ کی بدھ کے روز یہاں ہوئی میٹنگ میں اس سلسلے میں قرارداد منظور کی گئی

واضح رہے کہ کولکاتا بندرگاہ ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائرکٹرز نے گزشتہ 25 فروری کی اپنی میٹنگ میں قانون داں، ماہر تعلیم، مفکر اور عوامی لیڈر شیاما پرساد مکھری کی کثیر جہتی اہلیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کولکاتا بندرگاہ کا نام بدل کر شیاما پرساد مکھرجی کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔

اس سے قبل 12 فروری کو کولکاتا بندرگاہ کی 150 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مغربی بنگال کی عوام کی امنگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کولکاتا بندرگاہ کا نما شیاما پرساد مکھرجی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details