اردو

urdu

ETV Bharat / state

متواسماج کے لوگ پہلے سے ہی بھارتی شہری ہیں:  ممتا بنرجی - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر اسمبلی انتخابات کے مدنظر شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

متواسماج کے لوگ پہلے سے ہی بھارتی شہری ہیں: وزیراعلی ممتا بنرجی
متواسماج کے لوگ پہلے سے ہی بھارتی شہری ہیں: وزیراعلی ممتا بنرجی

By

Published : Jan 11, 2021, 4:48 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے راناگ اٹھانے میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی شہریت ترمیمی ایکٹ کے نام پر سیاست کر رہی ہے۔

ویراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ متوا سماج کے لوگ پہلے سے ہی بھارتی شہری ہیں اور انہیں شہریت کے نام پر گمراہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ملک میں رہنے والا ہر شخص بھارتی شہری ہے۔ ایک بھارتی شہری کو دو مرتبہ شہریت دینے کی کیاضرورت ہے۔

بھارت میں رہنے والے متوا سماج کے تین کروڑ سے زائد لوگ ووٹ دیتے ہیں،ان کے پاس راشن کارڈ ہے اور تمام تر سرکاری ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔

باوجود اس کے انہیں شہریت ترمیمی ایکٹ کے نام پر ڈرا دھمکا یا جاتا ہے۔ انہیں ذہنی طور پر پریشان کیا جاتا ہے۔ آخر کب تک یہ سب چلتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ متوا سماج کے لوگوں جب ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔ان کے ووٹوں کی بدولت بی جے پی کے دو دو رکن پارلیمان پارلیمنٹ پہنچے تو پھر ان کی شہریت پر سوال کیوں؟

بی جے پی کے اعلیٰ رہنما متوا سماج کے لوگوں کے ووٹ بھی حاصل کرتے ہیں اور انہیں بھارتی شہریت دلانے کی بات بھی کرتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ متوا سماج کے لوگوں کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے نام پر گمراہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں اور سی اے اے پر بحث الیکشن تک: ادھیر رنجن

ABOUT THE AUTHOR

...view details