اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں 40فیصد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، ممتا بنرجی - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں روزگار میں اضافے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں 42 فیصد روزگار میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ ملک میں 40 فیصد روزگار میں کمی آئی ہے 40 percent Employment Rate Increase

بنگال میں 40فیصد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں
بنگال میں 40فیصد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 8:19 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل نیوٹاون میں بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے دوسرے اور آخری دن وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت ترقیاتی فنڈ روک کر ریاست کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے ۔

ممتا بنرجی نے اسٹیج سے دعوی کیاکہ چھوٹی چائے کی دکان کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ بڑے ہوٹلوں سے سڑک کے کنارے چھوٹے ہوٹل بھی قابل ذکر ہیں۔ ہم نے سیاحت میں بہت سے ہوم اسٹے بنائے ہیں۔ چھوٹی صنعتوں کو آپ کا برانڈ استعمال کرنا چاہیے۔ یہ مت سمجھو کہ تم چھوٹے ہو۔ 50 کروڑ سے بھی آپ 1000 کروڑ کما سکتے ہیں۔

بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں 40 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گاؤں اب ترقی کا مرکز ہے۔ زراعت سے لے کر تخلیقی صلاحیتوں تک گاؤں سمت دکھا رہا ہے۔ صرف چمڑے کی صنعت میں 10 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ بنگال میں 90 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس ہیں۔ خواتین روزگار میں آگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگال اقتصادی ترقی کا مرکز بن رہا ہے: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ کیش لیس معیشت روزگار نہیں دے سکتی ہے۔ ٹیکس کا بوجھ ریاست پر ڈالا جا رہا ہے۔ اضافی ٹیکسوں سے اضافی دباؤ پیدا ہوتا ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے عالمی بنگال کانفرنس کے اسٹیج سےممتا نے مودی کے ڈیجیٹل انڈیا پر تنقید کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details