اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Banerjee lashes out at the center بنگلہ دیش کی وزیراعظم سے ملاقات کا موقع نہ ملنے پر ممتابنرجی برہم - ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے دورہ بھارت کے دوران انہیں دہلی میں ملاقات کرنے کی دعوت نہیں دینے پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پرسخت الفاظ میں تنقید کی۔Mamata Banerjee lashes out at the centre

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کاموقع نہیں ملنے پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی برہم
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کاموقع نہیں ملنے پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی برہم

By

Published : Sep 8, 2022, 7:49 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے پارٹی کے رہنماؤں، کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بی جے پی پر تنقید کی۔ Mamata Banerjee lashes out at the center for not inviting her during Hasina's visit to India

ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی نفرت کی سیاست کرتی ہے، اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ انہیں اقتدار اور سیاست کے سوائے کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ملک کی معیشت تو پہلے ہی برباد کرچکی ہے لیکن آپسی بھائی چارے کو بھی ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کا مغربی بنگال کے ساتھ کتنا گہرا رشتے کے بارے میں پورا ملک جانتا ہے۔ کسی کو اس کے بارے میں بتانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee بنگال میں تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں آزادی حاصل ہے

انہوں نے کہا کہ شیخ حسینہ کا دورہ بھارت اہم ہے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم بھارت کے دورے کے دوران مغربی بنگال آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن مرکزی حکومت نے شیڈول اور پروٹوکال کا بہانہ بنا کر ایسا ہونے نہیں دیا۔ شیخ حسینہ بھی ہم سے ملاقات کرنا چاہتی تھی لیکن ہمیں ان کے پروگرام میں مدعو بھی نہیں کیا گیا۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اس کی وضاحت کرنی چاہئے کہ انہوں نے مجھے مدعو کیوں نہیں کیاگیا۔

ممتابنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس ہی ملک ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جس میں99 فیصد رہنما ایماندار ہیں۔ کس پارٹی میں اتنی بڑی تعداد میں ایماندار رہنما ہیں، کوئی بتائے گا۔ جانوروں کی اسمگلنگ کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کے الزام میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رہنما اور رکن اسمبلی انوربرتا منڈل کی حمایت کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ ایک بڑے رہنما ہیں۔ وہ جب جیل سے رہا ہو کر آئیں گے تو ہم انہیں ایک بہادر کی طرح استقبال کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details