مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ریاست میں اضلاع کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بات کہی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مستقبل قریب میں ریاست کے 27 اضلاع کی تعداد بڑھا کر 46 تک کیا جا سکتا ہے. ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے بنگال میں اضلاع کا رقبہ بہت بڑا ہے۔ Mamata Hints to Increase of District In Bengal
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اضلاع کی تعداد بڑھانے کے لیے ہماری حکومت بہار ماڈل پر کام کر سکتی ہے۔ بہار میں کئی اضلاع کو تقسیم کرکے اضافی انتظامی بوجھ کو کم کیا گیا۔ یہ ایک اچھا منصوبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ اس منصوبے پر عملدرآمد کرنا تھوڑا مشکل کام ہو سکتا ہے کیونکہ ضلع انتظامیہ دفاتر کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔