شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل اسمبلی حلقے کے شیام نگر میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے امیدوار کی حمایت میں عوامی جلسے کو کیا۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عوام سے امیدوار سومناتھ شیام سوم کو جتانے کی اپیل کی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی تقریر سننے کے لئے ہزاروں لوگ موجود جن میں خواتین کی تعداد قابل ذکر ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی جلسے کو خطاب کرتے کہا کہ تییسری مرتبہ حکومت بننے کے بعد طالبات کو اعلی تعلیم کے لئے 10-10 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کی بات کہی۔
'طالبات کو اعلی تعلیم کے لئے 10-10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا' انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم والدین اپنے اپنے بچوں کو اعلی تعلیم فراہم کرنے کے لئے اپنی ساری زندگی کی دولت ان پر انچھاور کردیتے ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینے کے لئے بیبکوں سے قرض لیتے ہیں. بینکوں سے یہ قرض لینے کے لئے انہیں کتنی مشقت اٹھانی پڑتی ہے یہ بات ہمیں پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ ان کی حکومت بنتی ہے تو طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے انہیں دس - دس لاکھ روپے دیا جائے گا. اس کے لئے انہیں کسی گارنٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی. کیونکہ ریاست حکومت خود ان طالبات کے لئے گارنٹر بنے گی۔دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کوچ بہار کے شیتل کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کی یقین دہانی کرائی۔ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ ایک حادثہ نہیں بلکہ ایک سازش ہے. سازش کے تحت فائرنگ کی گئی ہے. اس کی جانچ ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں روز اول سے کہہ رہی ہوں کہ کس کے کہنے پر اس واردات کو انجام دیا گیا ہے. میں نے نام لے کر بی جے پی کے اس رہنما سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ترنمول کانگریس کی سربراہ کا کہنا ہے کہ سچائی یہ ہے کہ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کی وجہ سے ریاست میں تشدد کا ماحول ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے پاس قومی فرائض انجام دینے کے لئے کوئی کام نہیں ہے. اس لئے وہ دونوں بار بار یہاں آکر بنگال کے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔نوا پاڑہ اسمبلی حلقے سے کی امیدوار منجو باسو کی حمایت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران عوام کے لئے جتنے ترقیاتی کام کئے گئے انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 220 سیٹز جتانے چاہیے. عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں دو سو سے زائد سیٹیں جتا کر دیں گے اور ہم انہیں (عوام) کو ایک مضبوط اور متوازن حکومت تحفے میں دیں گے۔واضح رہے کہ نوا پاڑہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کی امیدوار منجو باسو انتخابی میدان میں ہیں۔ ان کا بی جے پی کے امیدوار سنیل سنگھ اور متحدہ اتحاد کے امیدوار شوبھنکر سرکار سے مقابلہ ہے۔