مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر ویکسین کی تقسیم کو لے کر جم کر تنقید کی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ سوچنے والی بات ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت جب ضرورت مند ریاستوں کو اس کے کوٹے کا کورونا ویکسین دے نہیں پائی ہے۔ اس کے باوجود وہ ملک کے عوام سے وعدہ کرتی ہے کہ 2021 تک پورے ملک کو ویکسین دےگی۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کو کوٹے کا ویکسین نہیں دے پارہی ہے تو 2021 تک پورے ملک کی عوام کو کیسے دے پائےگی۔ یہ کیسے ممکن ہے؟
انہوں نے کہا کہ اگلے آٹھ مہینوں میں ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کا اعلان سیاسی ہے۔ اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔