بی جے پی حکومت سے عوام کو فائدہ کم نقصان زیادہ ہوا: ممتا بنرجی - ممتا بنرجی کی بی جے پی کو تنقید
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت سے عوام کو فائدہ کم نقصان زیادہ ہوا ہے۔

بی جے پی حکومت سے عوام کو فائدہ کم نقصان زیادہ ہوا :وزیراعلیٰ ممتا بنرجی
مغربی بنگال کے علی پور دوار میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکز میں ایک ایسی حکومت ہے، جس سے عوام کو صرف نقصان ہی پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب ملک کی معیشت پوری طرح سے تباہ و برباد ہو چکی ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اسے پٹری پر واپس لانے کے لئے اب تک خاطر خواہ قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان گزشتہ دو مہینوں سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن حکومت کو کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے۔
بی جے پی حکومت سے عوام کو فائدہ کم نقصان زیادہ ہوا: ممتا بنرجی
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ کسانوں کو سڑکوں پر لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ سخت محنت کرنے کے باوجود کسانوں کے ہاتھ کچھ نہیں لگنے والا ہے۔ کسان گزشتہ دو مہینوں سے زرعی قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہیں کچھ تو غلط نظر آیا ہوگا۔
علی پور دوار میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کو جی ایس ٹی کی بقیہ رقم مل جاتی ہے تو ریاست میں بے روزگاری کو جڑ سے ختم کرسکتے ہیں۔ ملک میں 40 فیصد بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اس پر قابو پانے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں سب سے کم بے روزگاری ہے۔
Last Updated : Feb 3, 2021, 4:35 PM IST