کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گجرات کے موربی میں پل گرنے کے واقعہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں، محترمہ بنرجی نے کہا، "مجھے گجرات کے موربی میں پل گرنے کے واقعے سے بہت دکھ ہوا، جس میں کئی معصوم جانیں چلی گئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔ CM Mamata Banerjee Condolences To Victims Of Gujarat Bridge Accident
انہوں نے کہاکہ مہلوکین کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگوہوں۔امید ہے کہ تمام زخمی لوگ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ گجرات کے موربی شہرکے بی ڈویژن علاقے میں اتوار کے روز پل گرنے سے اب تک 132 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔