کولکاتا:ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے بنگال کے او بی سی طلباء کو 800 روپے کا الاؤنس یا اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا نام میدھا شری رکھا ہے۔ تمام او بی سی طلباء کو اس اسکیم کے تحت اسکالرشپ کی رقم دے گی۔ ممتا بنرجی نے علی پور دوار کے ہاسیمارا میں ایک انتظامی میٹنگ کے دوران اس کا اعلان کیا۔
شمالی بنگال کے دورے پر انہوں نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے پسماندہ ذاتوں اور اقلیتی برادریوں کے طلباء کے لئے وظائف کو روکنے کے اقدام پر تنقید کرتے کہا کہ ان تمام طلباء کی مدد کے لئے حکومت کا یہ نیا اسکالرشپ شروع کیا ہے۔ CoVID-19 کے بعد کی مالی مشکلات نے بہت سے ہونہار طلباء کو اپنی پڑھائی چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ یہ میدھا سری اسکیم ان تمام پسماندہ طبقے کے طلباء کی مدد کرے گی۔ انہیں 800 روپے کا سرکاری وظیفہ ملے گا۔