مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ سب جان بوجھ کر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان تک کسی نے پیغام پہنچایا ہے کہ اگر انہیں رقم نہیں دی گئی تو وہ پی آئی ایل دائر کرکے رخنہ ڈالیں گے۔ گرچہ ممتا بنرجی نے دھمکی دینے والے کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ اس معاملے میں زیادہ کچھ نہیں بولا جاسکتا ہے۔CM Mamata Banerjee Announces All 89 Thousand Teachers Recruitment Soon
سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی اس وقت تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں جیل میں ہیں۔ سابق وزیر مملکت برائے تعلیم پریش ادھیکاری بھی نشانے پر ہیں، ان پر اپنی بیٹی کو غیر قانونی طریقے سے نوکری دینے کا الزام ہے۔ان کی بیٹی کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے کئی ممبران اسمبلی اور لیڈران نشانے پر ہیں۔
ممتا بنرجی نے پارٹی اور پارٹی لیڈروں کے کردار پر اٹھ رہے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پی ایم کے دور میں بڑے پیمانے پر تقرریوں میں بدعنوانی ہوئی تھی مگر ہم نے کسی کی بھی نوکری ختم نہیں کی ہے۔ سی پی ایم کے دور میں ہوئی تقرری کے کاغذات نہیں ملیں گے۔ اس لئے انہیں پکڑنا مشکل ہے۔ ہمارے دور میں جو تقرریاں ہوئیں سب کے کاغذات موجود ہیں۔ اس لئے ہماری غلطیوں کو آسانی سے پکڑلیا جاتا ہے۔ یوم اساتذہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سیکنڈری، ہائر سیکنڈری کے طلبا کو انعام سے نوازا۔