اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sports University مغربی بنگال میں بھارت کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان - ایسٹ بنگال کلب

وزیراعلی ممتا بنرجی نے ریاست مغربی بنگال میں کھیل کود کو فروغ دینے اور اس سے متعلق تجربہ کرنے کے لئے بھارت کا پہلا اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ محمڈن اسپورٹنگ اور ایسٹ بنگال کو 50-50 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ cm mamata banerjee annouces sports university

Breaking News

By

Published : Aug 18, 2022, 12:47 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بھارتی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین کلبوں میں سے ایک ایسٹ بنگال کلب کے نئے آریکو کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے وزیراعلی ممتا بنرجی نے کئی اہم اعلان کئے۔cm mamata banerjee annouces sports university

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ممتا بنرجی نے ریاست مغربی بنگال میں کھیل کود کو فروغ دینے اور اس سے متعلق تجربہ کرنے کے لئے بھارت کا پہلا اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال شروع سے ہی کھیل کے معاملے میں ملک کی دوسری ریاستوں کی فہرست میں نمبر ون رہا ہے۔پہلے اس کو لے کر کوئی سنجیدہ نہیں تھا لیکن ہماری حکومت بنگال میں کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے کئی منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں مغربی بنگال کی حکومت نے اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بس سے کھیل ،کھلاڑیوں،کوچ،کوچنگ اسٹاف سمیت دوسرے لوگوں کو کئی اعتبار سے فائدہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammadan Sporting Start Campaign ڈورنڈ میں كپ میں محمڈن اسپو رٹنگ كا فاتحانہ آغاز

ان کا کہنا ہے کہ ایسٹ بنگال ایک تاریخی کلب ہے۔کلب کو مالی بحران سے نجات دلانا ہماری ذمہ داری ہے۔کلب کو اگلے چار برسوں تک اسپانسر کو لے کر زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے اس کے ساتھ ساتھ تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ اور ایسٹ بنگال کو 50-50 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ دونوں کلبوں کو مالی حالات کو مستحکم اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے یہ رقم دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فٹبال میں محمڈن اسپورٹنگ کے کارناموں کو کسی بھی قیمت پر فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ان ہی کارناموں کی وجہ سے ہی محمڈن اسپورٹنگ بھارت کے مقبول ترین کلبوں میں سے ایک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details