کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی ان دنوں پر شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔ اسی درمیان وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مال بازار سانحہ میں لوگوں کی جان بچانے والے مانیک محمد سمیت سات لوگوں کو سویک والینٹرس کی نوکری دینے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ساتھ خصوصی انعام سے نوازا۔وزیراعلیٰ پورے معاملے کی جانچ کا بھی حکم دیا۔CM Mamata Banerjee Annouces Job For Mohammad Manik And Seven Other Person
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ درگاپوجا کے دشمی کی رات مال بازار ندی میں اچانک سیلاب آ جانے کے سبب جن لوگوں کی موت ہوئی تھیں ۔اس پر بے حد افسوس ہے۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانوں سے ہمدردی ہے۔اہل خانہ کے دکھ درد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس واقعے کے دوران جن لوگوں نے اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کی جان بچائی انہیں کسی بھی قمیت پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔اس لئے محمد مانک،فریداسلام سمیت سات لوگوں کونوکری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔