اردو

urdu

ETV Bharat / state

TET Merit List ٹیٹ پاس امیدواروں میں ممتا بنرجی سمیت اعلیٰ رہنماوں کے نام شائع ہونے پر ہنگامہ - مغربی بنگال بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن

مغربی بنگال میں ٹیچر اہلیتی امتحان پاس کرنے والوں میں نہ صرف وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کا نام شامل ہے بلکہ، بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش، سی پی آئی ایم لیڈر سوجن چکرورتی اور اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے نام بھی شامل ہیں۔

ٹیٹ پاس امیدواروں میں ممتا بنرجی سمیت اعلیٰ رہنماوں کے نام شائع ہونے پر ہنگامہ
ٹیٹ پاس امیدواروں میں ممتا بنرجی سمیت اعلیٰ رہنماوں کے نام شائع ہونے پر ہنگامہ

By

Published : Nov 15, 2022, 6:40 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن نے ٹیچر اہلیتی ٹسٹ پاس امیدواروں کی فہرست 11 نومبر 2014 کو جاری کیا تھا۔ بورڈ کے ذریعہ 2014 کے ٹیٹ پاس امیدواروں کی جو فہرست شائع کی گئی ہے، CM Mamata Banerjee And Other Opposition Leaders Name In TET Pass Merit List

اس میں دلیپ گھوش، سوجن چکرورتی اور شوبھندو ادھیکاری کے نام شامل ہیں۔ بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کی جاری کردہ 2014 کی فہرست میں 'تین اپوزیشن رہنماؤں کے نام کے علاوہ ممتا بنرجی کا نام شام ہونے پر بورڈ انتظامیہ سوالوں کے گھیرے میں ہے۔اطلاعات کے مطابق ایسے کئی نام ہیں جن کا کوئی پتہ نہیں ہے۰

یہی نہیں انٹرویو نہ دینے والے کئی ناکام امیدواروں کے پاس نمبر بھی اس فہرست میں دکھائے گئے ہیں۔

بہت سے جنرل گٹیگری کے امیدواروں کو ریزرو کیٹیگری میں شامل کر کے ان کے نمبر کم کر دیے گئے ہیں۔امیدواروں کا الزام ہے کہ اس طرح کی غلطی جان بوجھ کر کی گئی تاکہ نوکری کے خواہشمند عدالت جائیں اور بھرتی روک دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta High Court ٹیٹ پاس امیدواروں کو کلکتہ ہائی کورٹ نے احتجاج کرنے کی اجازت دی

دوسری جانب ایک بار پھر بورڈ سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق پرائمری بھرتیوں کے معاملے میں درخواست جمع کرنے کی مدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 82 نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کے لیے آخری تاریخ بڑھ رہی ہے۔ باقی کے لیے وقت میں توسیع کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اتفاق سے آج درخواست جمع کرانے کا آخری دن ہے۔CM Mamata Banerjee And Other Opposition Leaders Name In TET Pass Merit List

ABOUT THE AUTHOR

...view details