کولکاتا:ملک کی دووسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی پارلیمنٹ سے رکنیت معطل کئے جانے پر زبردست ہنگامہ برپا ہوا ہے۔ کانگریس کے علاوہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنماوں نے کڑی تنقید کی ہے۔ اسی درمیان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے دور میں ملک میں سب سے زیادہ جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔مرکز میں ایک ایسی حکومت ہے جو اپوزیشن کو ختم کرنے کے لئے جمہوریت کو نقصان پرپہنچانے پر آمادہ ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی کی مرکزی حکومت اور مودی کا نیا انڈیا میں اپوزیشن جماعتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔راہل گاندھی کی رکنیت کی معطلی اسی کڑی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی لٹروں اور ڈاکووں کو تو کچھ نہیں کہتی ہے لیکن اپوزیشن کے رہنماوں کو جیل کے پیھچے بھیجوانے کے لئے تمام جانچ ایجنسیوں کو بخوبی استعمال کرنے میں مصروف ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ کے مطابق آج بھارت کے عوام جمہوریت پر حملے کا گواہ بنی ہے۔یقین ہے کہ بھارت کے لوگ اس واقعے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور موقع ملنے پر پورا کا پورا حساب چکتا کریں گے۔دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سینتن سین،ڈریک اوبراین اور کنال گھوش نے راہل گاندگی کی رکنیت معطلی پر بی جے پی کی تنقید کی۔