تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے بعد ممتا بنرجی نے ریاست کی ترقی اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے زور و شور سے کام شروع کر دیا ہے۔ پہلے دن سے ہی یک بعد دیگرے کئی اہم فیصلے لیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پہلے ہی دن کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لوکل ٹرین خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا اور نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ دوسرے دن یعنی جمعرات کے روز ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام خط لکھا اور میڈیکل آکسیجن جلد از جلد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام اپنے تیسرے خط میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تفصیلی جانکاری دی ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے بنگال میں حالات تشفی بخش ہیں اور اسے برقرار رکھنے کے لیے مرکزی حکومت سے بھرپور مدد کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم پوری طرح سے تیار ہیں، لیکن برے وقت کا انتظار کرنے سے بہتر ہے کہ قبل از وقت اپنی کمی اور خامی دور کر لی جائے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت سے ہمیں میڈیکل آکسیجن چاہیے۔ جلد از جلد مہیا کرانے کے لیے خط لکھا گیا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم خط کا معقول جواب دیں گے اور ہماری مدد کریں گے۔
غور طلب ہے کہ جمعرات کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کسان ندھی منصوبے کے تحت کسانوں کو ملنے والے معاوضے دینے کے لیے خط لکھا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف مطالبات کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ چکی ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے ویکسین، آکسیجن اور کورونا سے لڑنے کے لیے دوسری سہولیات مہیا کرانے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ چکی ہیں'۔