اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjeeسورو گنگولی کو آئی سی سی کے چیئرمین بننے سے روکنے کی سازش کی گئی - غربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ سورو گنگولی کو آئی سی سی کے چیئرمین بننے سے روکنے کی سازش کی گئی۔سوچی سمجھی سازش کے تحت سورو گنگولی کو بی سی سی آئی دور کیا گیا ہے۔CM Mamata Banerjee On Sourav Gangly

سورو گنگولی کو آئی سی سی کے چیئرمین بننے سے روکنے کی سازش کی گئی
سورو گنگولی کو آئی سی سی کے چیئرمین بننے سے روکنے کی سازش کی گئی

By

Published : Oct 20, 2022, 5:09 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ایک بار پھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے کہاکہ کھیل کو کھیل کی طرح رکھنا چاہئے اس کو سیاست سے دور رکھنے سے اس کی ترقی ہوتی ہے۔ CM Mamata Banerjee Again Bats For Sourav Ganguly After Exclusion

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ سورو گنگولی کو آئی سی سی کے چیئرمین بننے سے روکنے کی سازش کی گئی۔سوچی سمجھی سازش کے تحت سورو گنگولی کو بی سی سی آئی دور کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سورو گنگولی کے ساتھ بہت برا کیا گیا ہے۔سورو گنگولی چند لوگوں کی سازش کا شکار ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سورو گنگولی نا صرف ایک اچھا کرکٹر رہا ہے بلکہ ایک کامیاب منتظمین بھی رہا ہے۔ لیکن اس (سورو گنگولی) کو آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچنے سے روکنے کوشش کی کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:T20 World Cup کوہلی آپ کو سکھا سکتے ہیں کہ دباؤ سے کیسے نمٹا جائے، پنت

ان کا کہنا ہے کہ سورو گنگولی کے ساتھ جس طرح سے سلوک کیا گیا ہے اس سے مغربی بنگال کی عوام کو دھچکا پہنچا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ مغربی بنگال کی عوام کی بے عزتی کی گئی ہے۔سورو گنگولی مغربی بنگال کی عوام کی نمائندگی کرتا ہے۔اس بات کا خیال رکھنا چاہئے۔

ترنمول کانگریس کی سرابرہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ پہلے بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹایا گیا اور اس کے بعد آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچنے میں رخنہ اندازی ڈالی گئی ہے۔ بنگال کے لوگ سب سمجھتے ہیں۔CM Mamata Banerjee Again Bats For Sourav Ganguly After Exclusion

ABOUT THE AUTHOR

...view details