مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے آج کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ہم سیاسی رہنما ہیں لیکن ہمارے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں. اصول کے مطابق کام کیا جاتا ہے لیکن جب کوئی اپنی راہ سے بھٹک جاتا ہے تو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
دل بدل کو لے کر انہوں نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی مرضی ہوتی ہے. جس کو جہاں اچھا لگے وہاں وہ جاسکتا ہے. کسی پر کسی کا کوئی زور نہیں چلتا ہے.
شھبندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر ممتابنرجی نے کہا کہ میں نے اپنے چند ساتھوں کی مدد سے بڑی مشکل سے ترنمول کانگریس پارٹی قائم کی تھی.
ترنمول کانگریس کے قیام کے روز اول سے لے کر اب تک پرانے ساتھی پارٹی سے منسلک ہیں۔ ان میں سے چند لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے بھی گئے لیکن پارٹی اپنی جگہ پر مضبوطی سے کھڑی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اصول ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی مذہب کے نام پر سیاست نہیں کرے گی اس کے لئے چاہے کتنی بڑی اور بھاری قیمت چکانی کیوں نہ پڑ جائے.
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ آج تک میں نے کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنماوں کو توڑنے کی کوشش نہیں کی، جو بھی پارٹی میں شامل ہوا وہ اپنی مرضی سے ہوا لیکن بی جے پی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو توڑ پھوڑ اور خرید و فروخت میں یقین رکھتی ہے. اس لئے کامیاب ہے لیکن یہ کامیابی لمبے عرصے تک کے لئے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دہلی سے پارٹی کے ریاستی صدر سبرتو بخشی اور بیربھوم کے رکن اسمبلی انو برتا منڈل کو ایک فون آتا ہے، ان سے ملاقات کرنے کی بات کہی جاتی ہے. کیوں بھائی آپ ہمارے پارٹی کے دو اہم رہنماوں سے کیوں ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن ہی جیتنا ہے نا تو لڑکر جیتو, توڑ پھوڑ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔