کلکتہ میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سیلسیس تھا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے جو کہ تقریباً معمول کے مطابق ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پورے دن کا درجہ حرارت کم سے کم 23 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔
فضا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے جس کی وجہ سے دن میں ہلکی گرمی محسوس کی جا سکتی ہے لیکن غروب آفتاب کے بعد دوبارہ سردی پڑنا شروع ہو جائے گی۔ کولکتا کے علاوہ ہوڑہ، ہگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنی پور، پرولیا، بانکوڑا، بیربھوم، بردوان اضلاع میں بھی درجہ حرارت گر رہا ہے۔