اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی ایم سی اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم - assembly election

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم، درجنوں گھروں میں توڑ پھوڑ
ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم، درجنوں گھروں میں توڑ پھوڑ

By

Published : Dec 20, 2020, 1:26 PM IST

ہوڑہ کے ڈومجور میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ درجنوں گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شھبندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کے 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ ہوڑہ کے ڈومجور میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ درجنوں گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا، زخمیوں کو صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں اب تک متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما بوبائی چکرورتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے درجنوں حامیوں نے علاقے میں داخل ہو کر پتھراو شروع کر دیا۔

درجنوں گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور متعدد لوگوں کو زخمی کرکے فرار ہو گئے۔

بی جے پی کے رہنما شوبھن نسکر کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے الزامات بے بنیاد ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی کے کارکنان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔

انہوں نے حملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details