اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Workers Protest in Howrah: ہوڑہ میں پولیس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ - BJP Workers Protest In Howrah

ہوڑہ ضلع کے مالی پانچگھڑا تھانہ کے سامنے زہریلی شراب پینے سے گیارہ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے خلاف بی جے پی کارکنان نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو میمورنڈم پیش کیا، جہاں پولیس اہلکاروں نے بی جے پی کے رہنماؤں کو تھانے کے اندر داخل ہونے سے روک دیا، جس کے بعد بی جے پی کے حامیوں اور پولیس اہلکار کے درمیان جھڑپ سے افراتفری مچ گئی ہے۔ BJP Workers Protest In Howrah

ہوڑہ میں پولیس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ
ہوڑہ میں پولیس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ

By

Published : Jul 24, 2022, 7:07 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے مالی پانچگھڑا تھانہ کے سامنے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی کا احتجاجی جلسہ تھا، لیکن پولیس نے یہ کہہ کر جلسے کی اجازت نہیں دی کہ ترنمول کانگریس کو پہلے ہی جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بی جے پی کے ضلع رہنماؤں نے جب پولیس سپرنٹنڈنٹ سے اس سلسلے میں بات چیت اور عرضداشت پیش کرنے گئے تو پولیس اہلکاروں نے بی جے پی کے رہنماؤں کو تھانے کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ اسی بات کو لے کر بی جے پی کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔BJP Workers Protest In Howrah

پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے طاقت کا بھی استعمال کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان تھانے کے باہر بریکیڈ کو توڑ کر دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جب انہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ بی جے پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے گیارہ لوگوں کی موت کے معاملے میں پولیس اصل مجرم کو گرفتار کرنے کے بجائے مقامی باشندوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے زہریلی شراب فروخت کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے مالی پانچگھڑا تھانہ کے تحت گھشڑی کے گجانند بستی میں زہریلی شراب پینے سے گیارہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ زہریلی شراب پینے کے بعد درجنوں لوگوں کی حالت بگڑ گئی تھی۔ اس درمیان افراتفری کے عالم میں سات لوگوں کی ہسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر چار افراد کی ہسپتال میں موت ہوئی تھی، متعدد افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Suvendu Adhikari on Mamata: حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر طنز

ABOUT THE AUTHOR

...view details