کولکاتا:مغربی بنگال کے ضلع ہگلی میں واقع فرفرہ شریف کے پیرزادہ قاسم صدیقی نے کہا کہ یہاں سے آئی ایس ایف نے کامیابی حاصل کی ہے اس کے باوجود ترنمول کانگریس کا دعویٰ ہے کہ اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ہم اس معاملے میں عدالت میں گئے ہیں اس لئے یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بورڈ کی تشکیل ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ باہری عناصر کی مدد سے بمباری کی جارہی ہے۔
فرفورا پنچایت کے سبکدوش ہونے والے سربراہ شمیم حمد نے کہاکہ ’’آئی ایس ایف نے کل رات سے بمباری کی۔ انہوں نے پنچایت بورڈ کی تشکیل کے دن پنچایت پر تالا لٹکا دیا ہے۔ یہاں ووٹنگ پرامن رہی۔ گنتی پرامن رہی۔ بورڈ کی تشکیل بھی پرامن ہو گی۔ پرسکون فرفرا کو پریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہے۔ وہ عدالت کا کوئی حکم نہیں دکھا سکے جس میں کہا گیا ہو کہ بورڈ تشکیل نہیں دیا جا سکتا ہے۔پولیس نے آس پاس کے علاقے سے متعدد بم برآمد کر لیے۔ مقامی لوگوں نے پولیس پر لاٹھی چارج کا الزام لگایا ہے۔