مغربی بنگال کے کولکاتا سے متصل بدھان میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر اور ترنمول کانگریس کے باغی رہنما سبیاچی دتہ اور موجودہ ڈپٹی میئر تاپس چٹو پادھیائے کے حامیوں کے درمیان خون ریز تصاد م میں کئی افرازخمی ہوگئے ہیں۔جس میں کئی پولس اہلکار بھی شامل ہیں۔
سابق میئر سبیاچی دتہ کاکہنا ہے کہ ان کے کارکنان پر حملہ کرنے والے ترنمول کانگریس کے حامی ہیں۔ انہوں نے پرُامن ماحول کوخراب کرنے کے لیے علاقے میں فا ئرنگ اور بم بازی کی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ترنمول کانگریس کے ہاتھوں سے سب کچھ نکل چکا ہے۔ اس لیے ترنمول کانگریس کے کارکنان نے علاقے میں دبدبہ قائم رکھنے کےلیے غنڈہ گردی کررہے ہیں۔