اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی وائی ایف آ ئی کے حامیوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا - پولیس

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے گھیراؤ مہم کے دوران ڈی وائی ایف آئی اور کولکاتا پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی وائی ایف آ ئی کے حامیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

By

Published : Aug 7, 2019, 8:23 PM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا میونسپل کارپوریشن گھیراؤ مہم کے دوران ڈی وائی ایف آ ئی کے متعد حامیوں پولیس کے لاٹھی چارج میں شدید طور پر زخمی ہو گیے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ڈی وائی ایف آ ئی کے حامی کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں خالی عہدوں پر تقرری سمیت متعدد مطالبات کو لے کر میونسپل کارپوریشن کے گھیر اؤ کا فیصلہ کیا۔

ڈی وائی ایف آ ئی کے حامیوں نے پولیس بریکیڈ توڑ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ اس دوران پولیس اور ڈی وائی ایف آ ئی کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی۔

پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چار کیا جس میں متعد د ڈی وائی ایف آ ئی کے حامی شدیدطور پر زخمی ہو گیے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مظاہرے کے دوران ڈی وائی ایف آ ئی کے حامی پولیس پر بریکیڈ توڑ کر دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ انہیں جب روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس افسران پر حملہ کردیا۔

ڈی وائی ایف آ ئی کے حامیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

پولیس نے مزید بتایا کہ حالات پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کیاگیا ۔ پولیس نے کسی بھی زخمی ہونے کی بات سے انکار کیا ہے۔

دوسری طرف ڈی وائی ایف آ ئی کے حامیوں نے پولیس پر لاٹھے چارج کرنے کا الزام لگایا۔ ان کاکہنا ہے کہ ہم جائز مطالبات کولے کر کولکاتا میونسپل کارپوریشن گھیراؤ کرنے کے لیے گیے تھے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں نو ہزار سے زائد عہدے خالی ہیں۔ ان عہدوں پر تقرری کامطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اگر کولکاتا میونسپل کارپوریشن مطالبات نہیں مانتی ہے تو نومبر میں بڑے پیمانے پر تحریک چلانے کی دھمکی دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details