مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 جیسے جیسے آگے بڑھ رہا سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان بھیانک جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی 24 پرگنہ میں متعدد مقامات پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
مرکزی فورسز اور مغربی بنگال پولیس کی تعیناتی کے باوجود ضلع کے بیشتر علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے باراسات تھانہ علاقے میں پوسٹر اور بینر لگانے کے دوران ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ اس دوران دونوں جانب سے 28 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جس میں ترنمول کانگریس کے کاونسلر بھی شامل ہیں۔ انہیں شدید زخمی حالت میں نرسنگ ہوم داخل کرایا گیا ہے۔