مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے درمیان پرتشدد واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم کے واقعات کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں۔
گورنر جگدیپ دھنکر ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم اور قتل عام کے لیے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جبکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ریاست میں سیاسی جھڑپوں کے لیے بی جے پی کے بیرونی رہنماؤں کی اشتعال انگیز بیان بازی کو قصوروار قرار دے رہی ہے۔
جنوبی کولکاتا کے تلجلہ تھانہ کے تحت قصبہ علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جم کر پتھراؤ اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا۔ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کو اس سے بھی من نہیں بھرا تو انہوں نے ایک دوسرے پر راڈ کا بھی استعمال کیا۔