اردو

urdu

By

Published : May 16, 2022, 9:25 AM IST

ETV Bharat / state

Woman Attacked in Land Dispute: مالدہ میں زمین تنازعہ میں خاتون پر حملہ کرنے کا الزام

مالدہ ضلع کے مائنک چک تھانہ علاقے میں سویک والنٹیر کے رول پر ایک بار پھر سوال اٹھا ہے. زمین تنازعہ کو لے کر پڑوس میں رہنے والی خاتون اور اس کے شوہر پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ Woman Attacked in Land Dispute۔

civic volunteer involve land dispute issue attack on woman in maldah
civic volunteer involve land dispute issue attack on woman in maldah

مالدہ، مغربی بنگال: ریاست مغربی بنگال میں سویک والنٹیرز شعبہ کے قیام کے بعد سے ہی سویک والنٹیرز کے رول پر اکثر و بیشتر سوال اٹھتا ہی رہتا ہے. پولیس انتظامیہ بھی انہیں قابو میں کرنے کے لئے کبھی کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا. مالدہ ضلع کے مائنک چک تھانہ علاقے میں سویک والنٹیر اور اس کے بھائی پر زمین تنازع کو لے کر پڑوس میں رہنے والی خاتون اور اس کے شوہر پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ civic volunteer involve land dispute issue attack on woman in maldah

خیرالبشر اور سویک والنٹیر شہیدالاسلام کے درمیان زمین کا ایک پرانا تنازع چل رہا ہے. اسی تنازع کو لے کر آج دونوں پڑوسیوں کے درمیان توتو میں میں ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ اسی درمیان سویک والنٹیر شہیدالاسلام اور اس کا بھائی رفیق الاسلام نے پڑوسی خیرالبشر اور اس کی بیوی نجمہ پروین پر راڈ اور لاٹھیوں سے حملہ کر دیا۔


پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں نجمہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے. پولیس نے کہا کہ سویک والنٹیر شہیدالاسلام اور اس کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا ہے. ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے. دونوں پڑوسیوں کے درمیان عرصے سے تنازع چل رہا ہے اور مار پیٹ اسی کا تنازع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details