کولکاتا: کورونا کے دور میں مغربی بنگال حکومت نے غریبوں کو صرف 5 روپے میں کھانا کھلانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ یہ سفر 'ماں کینٹین' سے شروع ہوا تھا۔ تھوڑے ہی وقت میں یہ منصوبہ کافی مقبول ہوگیا۔ حالانکہ یہ کینٹین شہر کے ہر وارڈ میں کھولی جانی تھی لیکن اب بھی کئی وارڈوں میں ماں کینٹین نہیں ہے۔ City Based Maa Canteen نتیجتاً لوگوں کو اس سروس سے محروم ہونا پڑتا ہے۔ الزام ہے کہ کئی جگہوں پر کینٹین ہونے کے باوجود باقاعدگی سے نہیں چل رہی ہیں۔
غور طلب ہے کہ تمل ناڈو کی سابق وزیراعلی آنجہانی جے للیتا کی قیادت والی حکومت نے غریب لوگوں کو مٹھی بھر پیسے میں بھر پیٹ کھانا کھلانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ انہوں نے اس کینٹین کا نام اماں رکھا تھا ارو ان کا یہ منصوبہ کافی مقبول ہوا تھا۔ اس کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے لوگوں کو صرف 5 روپے میں پیٹ بھر کا کھانا دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس پروجیکٹ کا نام 'ماں کینٹین' رکھا۔ جب ریاست کے عوام کو کورونا کی وجہ سے شدید مالی بحران کا سامنا ہے، اس وقت صرف 5 روپے میں چاول، دال، سبزی، انڈے سمیت پیٹ بھر کھانا مل رہا تھا۔ چند ہی دنوں میں ماں کینٹین لوگوں کے دل و دماغ میں رچ بس گئی۔ اس کا نتیجہ کولکاتا میونسپل انتخابات میں نمایاں کامیابی ملی جہاں حکمران جماعت نے اپوزیشن کو شکست دے کر بورڈ پر قبضہ کر لیا۔