اردو

urdu

ETV Bharat / state

CISF Jawan Shot himself on Airport: کولکاتا ایئرپورٹ پر تعینات سی آئی ایس ایف کے جوان نے خود کو گولی ماری - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

شمالی 24 پرگنہ کے دمدم میں واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات سی آئی ایس ایف کے جوان نے بیت الخلا (toilet) میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ فائرنگ کی آواز سے ایئرپورٹ پر سنسنی پھیل گئی۔ Kolkata Airport Shot himself

15904796
15904796

By

Published : Jul 23, 2022, 7:33 PM IST

شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دمدم میں واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات سی آئی ایس ایف کے جوان نے بیت الخلا (toilet) میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اچانک سے فائرنگ کی آواز سے سنسنی پھیل گئی، لیکن جلد ہی صورت حال پر قابو پا لیا گیا۔ CISF Jawan Posted at Kolkata Airport Shot himself

ذرائع کے مطابق سنٹرل انڈسٹریلسٹ سیکٹریریٹ آفیسر کے جوان چند دنوں قبل ہی چھٹی سے آکر ڈیوٹی جوائن کیا تھا. آج ڈیوٹی پر سی آئی ایس ایف کے جوان ایئرپورٹ کے بیسمنٹ میں جا کر خود کو گولی مار لی۔ بیسمنٹ میں گولی چلنے کی آواز سے سنسنی پھیل گئی. سی آئی ایس ایف کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو جوان خون سے لت پت پایا گیا. جائے وقوع پر ہی ان کی موت ہوچکی تھی۔ CISF Jawan Shot himself on Airport

نیتاجی سبھاش چندر بوس ایئرپورٹ تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔ پولیس نے کہا کہ سی آئی ایس ایف کے جوان کی شناخت پنکج کمار کے طور پر ہوئی ہے. چند روز قبل ہی چھٹی ختم کرکے گھر سے ڈیوٹی پر واپس لوٹے تھے. پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کولکاتا کے پارک سرکس کے سیون پوائنٹ (seven point) پر گستاخ رسول بی جے پی کی معطل رہنماؤں نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران ڈیوٹی پر تعینات کولکاتا پولیس کے ایک اہلکار سی لیپچا نے فائرنگ کرکے دو لوگوں کو مارنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details