کولکاتا: مغربی بنگال کے دمدم میں واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے تلاشی مہم کے دوران مسافر کے بیگ سے 2.2 ایم ایم کارتوس بر آمد کیا۔ سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے ائرپورٹ پر واقع ہیڈ کوارٹر میں مسافر سے پوچھ گچھ کی ۔CISF Arrest A Man With bullets In Kolkata Airport
سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے پوچھ گچھ کے بعد مسافر کو ائر پورٹ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے مسافر کو اپنے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔پولیس نے کہاکہ معاملے کی تفتیش کی جاری ہے ۔اس معاملے میں واضح طور پر کچھ فی الحال کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔