کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنر جی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پتہ چلا ہے کہ غیر قانونی پٹاخے کے کارخانے میں دھماکہ ہوا۔اس دھماکے میں پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔اس پر افسوس ہے۔ضلع پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔لیکن اس واقعے کی جانچ کی ذمہ داری سی آئی ڈی کو سونپی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ سی آئی ڈی کی ٹیم کو پورے معاملے کی جانچ کرکے جلد سے جلد تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلی نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے رشتہ داروں کو ڈھائی لاکھ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے بطور پر معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر این آئی اے کی ٹیم اس معاملے کی جانچ کرنا چاہتی ہے مغربی بنگال کی حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ مغرنی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا تھانہ علاقے میں واقع پٹاخے کی ایک فیکٹری میں ہوئے خوفناک دھماکے میں دو افراد کے ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔دل دہلانے اس واقعے کے رونما ہونے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔