کولکاتا:مغربی بنگال پنچایت انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد بھی مختلف علاقوں میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس انتظامیہ حالات پر قابو پانے کی ہرممکن کوشش میں مصروف ہے۔
بی جے پی ایم ایل اے آج بھوانی بھون میں واقع سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر میں حاضر ہوئے حالانکہ انہوں نے پنچایت انتخابات میں مصروف ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے اس سے پہلے دو بار حاضر ہونے سے گریز کیا تھا۔ سی آئی ڈی کے افسران صبح گیارہ بجے سے اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
بنکم گھوش پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی بہو کو کلیانی ایمس میں غیر قانونی طور پر نوکری دلائی تھی۔ بی جے پی ممبر اسمبلی کو الزامات کی تحقیقات کے دوران کئی دستاویزات پیش کرنے کو کہا گیا تھا۔ ان تمام دستاویزات کی بھی سی آئی ڈی حکام جانچ کر رہے ہیں۔